بھارت میں ایک لڑکی دن میں دو مرتبہ اجتماعی زیادتی کا شکار





کریکیل: بھارتی ریاست پوڈ چیری کے ساحلی شہر کریکیل میں 21سالہ لڑکی کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔جب وہ کرسمس کی چھٹیوں میں رشتے داروں سے ملنے جا رہی تھی۔لڑکی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ۔جہاں پر اس کا علاج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی کو تین افراد نے اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔اور اسے پھینک کر فرار ہو گئے۔جبکہ کچھ ہی دیر کے بعد مزید 10افراد نے مظلوم لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا۔پولیس کے مطابق دس افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔اور ایک مجرم نے اقرار جرم بھی کر لیا ہے۔جن پر بھارت کے قانون کے مطابق مقدمہ چلا کر سزا دی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment